جنوبی افریقہ: منہاج القرآن کے زیراہتمام شہدائے کربلا کی یاد میں محفل

منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی افریقہ کے عہدیدار حافظ اسمعیل ابوبکر کی رہائشگاہ پر شہادت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ طاہر رفیق نقشبندی منہاجین، علامہ ایوب طفیل، علامہ رفیق افریقی منہاجین، علامہ لطیف چشتی منہاجین، عمر تار، صابر حسین گجر، جاوید اقبال اعوان، حافظ عمر لونت کیپ ٹاون، حافظ احمد، نعیم ملک، عمیر صابر، اسد حسینی سمیت مسلم کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ پروگرام میں امریکہ سے تشریف لائے معزز مہمان خصوصی شیخ محمد بن یحیٰ نینوی نے خطاب کیا۔

اس سے پہلے محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا۔ بعد ازاں بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے مدحت اور شہدائے کربلا کے اعزاز میں قصائد پڑھے گئے۔ حافظ محمود نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top