ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مقامی ہسپتال میں سرجری ہوئی چند روز سے علیل تھے، اب روبہ صحت ہیں: ترجمان

لاہور (22 اکتوبر 2018) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں انکی سرجری ہوئی۔ سربراہ عوامی تحریک چند روز سے علیل تھے اور اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج تھے۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہیں مقامی نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں انکی سرجری ہوئی۔ کامیاب سرجری کے بعد رات گئے وہ گھر منتقل کئے گئے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی نے بتایا کہ سربراہ عوامی تحریک روبہ صحت ہیں انکی مقامی ہسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق وہ چند روز مکمل آرام کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ سربراہ عوامی تحریک کی صحت یابی کے حوالے سے اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں ٹیلی فون آئے اور کارکنان سیاسی سماجی رہنماؤں نے بھی انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top