راجن پور: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان القرآن کورس کا افتتاح

تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کے زیراہتمام جنوبی پنجاب میں پہلی مرتبہ 10 روزہ عرفان القرآن کورس کا افتتاح کر دیا گیا۔ کورس کی افتتاحی تقریب شادی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی رہنماء نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، علامہ محمد سعید رضا بغدادی اور علامہ محمود مسعود قادری نے کورس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

علامہ محمود مسعود قادری نے قرآن اسکالرز کو عرفان القرآن کورس کےبارے میں تعارف کرایا جبکہ حافظ سعید رضا بغدادی نے کورس کی افتتاحی کلاس کا آغاز کیا۔ آخر میں سردار شاکر خان مزاری نے تحریک منہاج القرآن ملتان کے جملہ کارکنان کو 10 روزہ عرفان القرآن کورس کی شاندار افتتاحی تقریب پر مبارکباد پیش کی۔ پروگرام میں ملک ابوارسل مصطفی المدنی نے اسقبالیہ پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top