ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ٹی وی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سالگرہ کے موقع پر منہاج ٹی وی کی نئی ویب سائٹ www.minhaj.tv کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے ہاتھ سے منہاج ٹی وی کی نئی ویب سائٹ لانچ کی۔ تقریب میں منہاج ٹی وی کے ڈائریکٹر احسن بابا، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، ڈائریکٹر آئی ٹی محمد ثناء اللہ کیساتھ منہاج ٹی وی اور MIB کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

منہاج ٹی وی کی نئی ویب سائٹ کے افتتاحی تقریب میں عبدالستار منہاجین نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو ویب سائٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

ویب سائٹ کے اہم فیچرز

  1. 1982 سے اب تک ہزاروں خطابات کا year wise ذخیرہ
  2. قرآنِ مجید، حدیثِ مبارکہ، سیرت، عقائد، فقہ اور جدید عصری موضوعات پر کیٹگری وائز رسائی
  3. خطابات سرچ کی سہولت کیساتھ
  4. ہزاروں شارٹ کلپس کی ایک ساتھ دستیابی
  5. اہم اسلامی ایام سے متعلقہ خطابات کی فراہمی
  6. چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے خطابات دیکھنے کی سہولت
  7. منہاج ٹی وی کے اسٹوڈیو پروگرام اور نیوز راؤنڈ اپ

ویب سائٹ میں منہاج ٹی وی کی براہ راست لائیو اسٹریمنگ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 1982 سے اب تک ریلیز شدہ ہزاروں خطابات اور کلپسں کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے Minhaj TV موبائل ایپ شہر اعتکاف 2018ء میں لانچ کی گئی تھی، جس کا افتتاح شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کیا تھا۔ اس بارے مزید جاننے کیلئے کلک کریں۔



ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ہمراہ منہاج انٹرنیٹ بیورو اور منہاج ٹی وی کے عہدیداران سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top