ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا دورہ سیالکوٹ

تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 28 اکتوبر 2018ء کو سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے ڈسکہ میں منعقدہ مرکزی پروگرام ’’محفل مزمل‘‘ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مشائخ، علماء اور تحریک منہاج القرآن کے مقامی قائدین بھی پروگرام میں شریک تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گجرات میں کارکنان سے ملاقات کی۔ یہاں آپ نے منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کے صدر حاجی ارشد جاوید وڑائچ کے بیٹے احمد جاوید وڑائچ کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ میں بھی شرکت کی۔

سوہدرہ میں مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس کا وزٹ کیا اور یہاں اساتذہ اور طلباء کیساتھ منعقدہ نشست میں شرکت کی اور تربیتی گفتگو کی۔

سمبڑیال (برکت مارکیٹ) میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القران کے آفس اور لائبریری کا افتتاح کیا۔ منہاج القرآن سیالکوٹ کے صدر علامہ ثناء اللہ ربانی بھی یہاں موجود تھے۔

دورے کے دوران گجرات، ڈسکہ، جام کے چیمہ، سمبڑیال، وزیرآباد سوہدرہ پہنچنے پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال ہوا۔ دریں اثناء ڈسکہ سے سمبڑیال جاتے ہوئے جامکے چیمہ میں رات دو بجے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پروقار استقبال بھی کیا گیا۔

ڈسکہ: محفلِ ذکرِ مزملﷺ سے خطاب

دعوت ولیمہ میں شرکت

وزیر آباد: سوہدرہ میں ایجوکیشنل کمپلیکس کا افتتاح

سمبڑیال: تحریک منہاج القران کے آفس اور لائبریری کا افتتاح

گجرات اور جامکے پہنچنے پر استقبال

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top