کراچی: منہاج القرآن کراچی کی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس 17 نومبر کو ہو گی: قاضی زاہد حسین، نعیم انصاری، مرزا جنید کی پریس کانفرنس

تحریک منہاج القرآن اس صدی کی تحریک تجدید و احیائے اسلام اور نشاۃ ثانیہ کی تحریک ہے جو مسلم امہ اور دیگر مذاہب میں اتحاد و یکجہتی، بھائی چارے، امن و محبت، ترویج اسلام کیلئے دنیا کے سو سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی تاجدار کائنات ﷺ کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر دنیا بھر بالخصوص پاکستان کے چارو ں صوبوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے تمام گائوں، دیہاتوں اور شہروں میں مختلف عنوانات کے تحت محافل، کانفرنسز، ریلیاں منعقد کرتی ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے تمام اجتماعات میں تمام مذہب، تمام مکاتب فکر کے لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد مصطفیﷺ کانفرنس ان شاء اللہ 17 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب باغ قائد مزار قائد کے سامنے ہو گی۔ جس سے خصوصی خطاب جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزاہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کا ہو گا۔

عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس میں ہزاروں فرزندان اسلام خواتین و مرد، علماء سمیت تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے لوگ شرکت کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن نے تما م سیاسی، سماجی، مذہبی، دینی شخصیات کو شرکت کے دعوت نامے پہنچا دئے ہیں۔

عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں قاضی زاہد حسین مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک و چیئرمین میلاد کمیٹی کی نگرانی میں 25 سے زائد مختلف انتظامی کمیٹیاں دن رات کام میں مصروف ہیں جو پبلسٹی سے لیکر انتظامات اور عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کی باقاعدہ اجازت مل گئی ہے تا ہم فیڈر ل انتظامیہ کی اجازت کیلئے ہمارا لیٹر اسلام آباد گیا ہوا ہے۔ امید ہے اگلے ایک دن میں اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے اچھا رسپانس ملے گا۔

میلاد مصطفیﷺ کانفرنس انتہا پسندی کے خاتمے، اتحاد و یکجہتی کے فروغ، دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر، شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت و خطاب کریں گی۔ تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری دو روزہ دورے پر 16 نومبر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب قبل مزار قائد پر حاضری بھی دیں گے اوربروزاتوار ورکرز کنونشن سے خطاب، اہم سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں، اور صوبائی تنظیمات کے اجلاسات کی صدارت بھی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سندھ، وزارت داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ، متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں 17نومبر ہونے والی عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top