منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کا اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کی صوبائی اور شہری تنظیمات کے عہدیداران کا اجلاس 11 نومبر 2018 کو ساوتھ بیچ ساحل سمندر پر بعد از نماز مغرب علامہ طاہر رفیق نقشبندی منہاجین صدر MQI KZN کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ڈربن، پائن ٹاؤن، کلیئر وڈ، فینکس، اوور پورٹ اور ساوتھ بیچ کے صدروز اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس استقبال میلاد شریف کے سلسلہ میں ہوا اور اس کا آغاز تلاوت سے ہوا، جس کے بعد محفل نعت بھی ہوئی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت علامہ ایوب طفیل قادری صدر ڈربن درود شریف اسد حسینی نے حاصل کی جبکہ نعت پاک صوفی ظفر اقبال نقشبندی نائب صدر KZN اور شبیر احمد نے پڑھی۔

اجلاس میں تحریکی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور اسد حسینی نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء دوستوں کو مرکزی ضیافت میلاد کے سلسلہ میں تعاون کی دعوت دی جسے ممبران نے بخوشی قبول کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر علی قریشی رابطہ سیکریٹری ڈربن نے فنانس کو مضبوط کرنے اور تنظیمی کاموں کی کارگردگی کو مزید ایمپروو کرنے کی طرف توجہ دلائی۔

علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے تحریک کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہمیں تحریکی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ مشن کی کامیابی کے لئے ہمیں ملکر مالی و جسمانی قربانیاں دینا ہونگی۔ مختلف علاقوں میں نئ تنظیمات کا قیام اور پرانے رفقاء و اراکین کی تربیت کرنا ہوگی۔ صوفی ظفر اقبال نقشبندی نائب صدر MQI KZN خلیفہ گھمگول شریف نے کہا کہ میں جب سے منہاج القران کے ساتھ ساوتھ افریقہ میں منسلک ہوا ہوں میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور دل کرتا ہے کہ اسں عظیم مشن کے ساتھ رہ کر کچھ اور دین کا کام کریں۔

فقیر حسین بھٹہ سیکریٹری نشرو اشاعت و اطلاعات KZNنے کہا کہ ایک سال سے تحریک کے ساتھ وابستہ ہوں اور میں نے بھی بہت کچھ سیکھا ان شاء اللہ ہمارے ساتھ کافی دوست احباب ہیں ان سب کو مشن کی دعوت دیں گے عمیر صابر جنرل سیکرٹری نٹال شیخ خالد سابق صدر پائن ٹاون عبداللہ جا ن ڈپٹی سیکریٹری پائن ٹاون محمد عابد صدر ساوتھ بیچ علامہ ایوب طفیل قادری صدر ڈربن اور اشفاق احمد سیکریٹری فنانس ڈربن نے بھی اپنے خیالات کا ا ظہار کیا۔ اس کے بعض اسد حسینی کو تمام دوستوں نے ماہ اکتوبر کے فنڈز جمع کروائے۔ آخر میں علامہ طاہر رفیق نے دعا کی اور شرکاء کو پر تکلف ضیافت بھی دی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top