صدر جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) پیر سید معصوم حسین نقوی اور علامہ سید جواد حیدر نقوی کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات

جمیعت علمائے پاکستان (نیازی گروپ) کے صدر پیر سید معصوم حسین نقوی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جے یو آئی نیازی کے مرکزی عہدیداران پیر اختر رسول قادری، علامہ پیر محمد شبیر انجم قادری، علامہ ڈاکٹر امجد حسین چشتی، علامہ شبیر سواگی اور صاحبزادہ علامہ محمد حسین گولڑوی بھی بھی ان کے ساتھ تھے۔

دریں اثناء معروف عالم دین اور سربراہ جامع عروۃ الوثقیٰ لاہور علامہ سید جواد حیدر نقوی بھی اپنے وفد کیساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید فرحت حسین شاہ اور علامہ میر آصف اکبر قادری بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top