ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کراچی پہنچ گئے، میلاد النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے

چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری میلادالنبیﷺ کانفرنس میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے، کراچی ائیرپورٹ پر تحریک منہاج القران سندھ اور کراچی کے عہدیداران نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 17 اکتوبر 2018ء کو شام 6 بجے جناح باغ کراچی میں میلادالنبیﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

زیرِ تعمیر مسجد منہاج القرآن دارالعلوم غوثیہ کا وزٹ

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے کراچی پہنچنے کے بعد زیرتعمیر جامع مسجد منہاج القرآن دارالعلوم غوثیہ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کراچی کےقائدین نے آپ کو پراجیکٹ کے تعمیری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

آغوش کراچی کا دورہ

چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کراچی میں آغوش آرفن کیئر ہوم کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر آغوش کے بچوں نے پھول پیش کیے اور خوش آمدید کہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top