کراچی میں میلاد النبی کانفرنس اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المذاہب میں اہم کردار ادا کرے گی: قائدین منہاج میڈیا کونسل

تحریک منہاج القرآن کراچی کی تیاریاں و انتظامات مکمل عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس قائد بالمقابل مزار قائد میں ہو گی۔ کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے منہاج میڈیا کونسل کے قائدین الیاس مغل، رائو اشتیاق احمد، صارم نور و دیگر صوبائی سیکرٹریٹ المنہاج گلشن اقبال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ہونے والی یہ عظیم الشان کانفرنس اتحاد بین المسلمین و اتحاد بین المذاہب کیلئے بنیاد ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا تاجدار کائنات ﷺ تمام انسانیت کیلئے رحمت اللعالمین بن کر آئے ہیں۔ اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارہ معاشرے کو پنپنے کا موقع دیتا ہے۔

کانفرنس کے لیے دس ہزار کرسیاں، وسیع پارکنگ، مہمانوں کیلئے وسیع اسٹیج تیار عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس کے علاوہ سیاسی، مذہبی، سماجی، دینی، انسانی حقوق، تعلیم اور قانون سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی مسلم لیگ، مجلس وحدت المسلین، پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے قائدین سمیت سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top