دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں محفل و دعائیہ تقریب

تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام دارالعلوم فریدیہ جھنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی محفل و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، تحریک منہاج القرآن جھنگ کے قائدین نے محفل میں خصوصی شرکت کی۔ محفل میں دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ کے طلباء بھی شریک ہوئے۔ مقررین کے اظہار خیال کے بعد شیخ الاسلام کی صحت کاملہ و تندرستی اور سلامتی کے لیے دعائیں کی گئی۔ آخر میں طلباء و شرکاء کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top