میلاد ڈنر بسلسلہ عالمی میلاد کانفرنس 2018

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس 2018ء میں شرکت کرنے والی غیر ملکی مہمان شخصیات، تحریک منہاج القران کے مرکزی قائدین اور عہدیداروں کے اعزاز میں میلاد ڈنر (ضیافتِ میلاد) کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ماڈل ٹاون میں رہائش گاہ کے باہر پارک میں منعقد ہوا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، انجینئر رفیق نجم، فیاض وڑائچ اور تحریک منہاج القرآن کی نظامتوں کے سربراہان بھی ڈنر میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی میلاد کانفرنس کے شاندار انعقاد پر انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران اور جملہ قائدین کو خصوصی مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top