منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد مصطفیٰ کانفرنس میسی ساگا کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوئی۔ پروگرام میں صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کینیڈا کے قائدین، کارکنان اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت اور محفل نعت کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور اور شیخ عبداللہ راجہ نے خطاب کیا۔ پروگرام کی کمپئرنگ کے فرائض شیخ ضیاء الحق رازی جبکہ اومان سے تشریف لائے غلام مرتضیٰ قادری نے ثناخوانی کی۔ آخر میں درود و سلام پڑھا گیا اور خصوصی دعا بھی ہوئی، جس کے بعد تمام شرکاء محفل کے لیے پرتکلف ضیافت میلاد کا بھی اہتمام عام کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top