ملت اسلامیہ کردار محمدی ﷺ اپنا کر اپنے زوال کو کمال میں بدلے : ڈاکٹر طاہرالقادری

امت جب بھی اسوہ حسنہ سے ہٹی تباہی وزوال کے گڑھے میں گری، عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب
ساعت ولادت پاکؐ پر آتش بازی، مینار پاکستان رنگ و نور میں نہا گیا، غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے
مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت، نامور ثناء خوان مصطفی ﷺ نے دلکش کلام پیش کیا
بچے اور خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت، فضاء ’’آمد مصطفی، مرحبامرحبا ‘‘کے نعروں سے گونجتی رہی

لاہور (20 نومبر 2018) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مینار پاکستان پر منعقدہ 35 ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ کردار محمدیﷺ و اخلاق محمدیﷺاپنا کر اپنے زوال کو کمال میں بدلے، امت جب بھی اسوہ حسنہ سے ہٹی تباہی وزوال کے گڑھے میں گری، سیرت طیبہ ﷺکی اتباع سے حسن کردار تشکیل پاتا ہے، جب تک ہم سیرت محمدیﷺ کا نور اپنی زندگیوں میں داخل نہیں کریں گے اخلاق نہیں سنوریں گے اورمادیت، فسق و فجور اور دنیاوی خرابیوں کا غلبہ رہے گا، حسن کردار کی پاکیزگی سے محرومی نے دلوں کا سکون چھین لیا، امت آپ ﷺ کی اتباع کے رشتے کو پھر سے زندہ کرے۔

منہاج القرآن کی 35ویں عالمی میلاد کانفرنس میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین، علماء و مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کانفرنس میں ہزاروں خواتین اور بچے بھی شریک تھے، نامور قراء حضرات اور ثناء خوان مصطفیﷺ نے دلکش کلام پیش کر کے وجدان طاری کیے رکھا، حضور نبی اکرم ﷺ کی ساعت ولادت کے موقع پر آتش بازی کا عظیم الشان مظاہرہ کیا گیا، فضاء میں بڑی تعداد میں رنگ برنگے غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے، مینار پاکستان رنگ و نور میں نہا گیا، فضاء آمد مصطفیﷺ مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونجتی رہی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیرت طیبہ کے موضوع پر خطاب کیا۔

عالمی میلاد کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، لطیف کھوسہ، چودھری سالک حسین، صوبائی وزراء، میاں اسلم اقبال، مراد راس، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد، حسن مجتبیٰ، بیرسٹر عامرحسن، ممتازشاعر زاہد فخری اور سیاسی و سماجی رہنما ابرار الحق نے کانفرنس میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top