منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس میں 50 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے: خرم نواز گنڈاپور

کانفرنس میں تمام مذاہب، مسالک کے نمائندے شریک تھے، بیرون ملک سے وفود شریک ہوئے
بین الاقوامی مہمانوں اور چاروں صوبوں سے آئے وفود کو قائد تحریک منہاج القرآن نے عشائیہ دیا

لاہور (22 نومبر 2018) منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان پر منعقدہ 35 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں 50 ہزار سے زائد مرد و خواتین نے شرکت کی۔ 12 ربیع الاول کی شب عالم اسلام کی سب سے بڑی میلاد النبی ﷺ کی تقریب مینار پاکستان لاہور میں ہوئی اور اللہ نے میزبانی کا شرف تحریک منہاج القرآن کو بخشا۔ کانفرنس میں یورپ، انڈیا، کینیڈا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سے مہمان شریک ہوئے، ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے یہاں مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ میلاد کانفرنس میں چاروں صوبوں کے عوام کی نمائندگی تھی، تمام مذاہب، مسالک، سول سوسائٹی، مسیحی، ہندو اور سکھ مذہب کے نمائندوں نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ عالمی میلاد کانفرنس کے ذریعے پوری دنیا میں یہ پیغام گیا ہے کہ اسلامیان پاکستان اور یہاں بسنے والی تمام کمیونٹیز برادرانہ اخوت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور وہ رحمۃ اللعالمین پیغمبر امن و سلامتی حضور نبی اکرم ﷺ کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

دریں اثناء قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 12 ربیع الاول کی شب بیرون ملک سے آئے ہوئے مہمانوں اور چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور مرکزی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور اپنی رہائش گاہ پر ضیافت میلاد کا اہتمام کیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر جملہ عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ضیافت میلاد میں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) محمد اقبال، رفیق نجم، احمد نواز انجم، جی ایم ملک، ناد علی، میاں زاہد اسلام، نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد، عدنان جاوید، ظل حسن، فیصل خان، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، غلام مرتضیٰ علوی، فرحت حسین شاہ، فرح ناز، شہزاد رسول، سہیل رضا، علامہ امداد اللہ قادری، مظہر علوی، عرفان یوسف، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

قائد تحریک منہاج القرآن نے عالمی میلاد کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کرنے پر سردار لطیف کھوسہ، چوہدری سالک حسین، صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، سید سعید الحسن شاہ، مولانا مفتی عبد القوی، پیر سید وحید اللہ شاہ، پیر محمد حسین قلندری کاہناتی، پیر نصیر الدین چراغ، پیر عاصم سلیم ہجویری، مفتی محبوب صدیقی، جمشید اقبال چیمہ، غلام محی الدین دیوان، بیرسٹر عامر حسن، حسن مرتضی، زاہد فخری، معروف نعت خوان پروفیسر عبد الرؤف روفی، صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، خالد پرویز، ڈاکٹر منوہر چاند، ریورنڈ فراز ملک گریفن، گیانی سردار رنجیت سنگھ و دیگر مہمانوں کو مبارکباد دی اور خصوصی شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top