علم کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا کوئی ہدف پورا نہیں ہو سکتا: ڈاکٹر حسین محی الدین

انتہا پسندی اور متشدد رویوں کا خاتمہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تحقیقاتی انداز اپنانے سے ہو گا
منہاج یونیورسٹی کا سالانہ کانووکیشن 25 نومبر کو ہو گا، تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں
ڈاکٹر طاہرالقادری، گورنر پنجاب، ڈاکٹر حسین محی الدین، ڈاکٹر سید حسن شبیر مہمان خصوصی ہونگے

لاہور (24 نومبر 2018) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ علم کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا کوئی ہدف پورا نہیں ہو سکتا، انتہا پسندی اور متشدد رویوں کا خاتمہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تحقیقاتی انداز اپنانے سے ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے سالانہ کنونشن کے انتظامی اجلاس کی بریفنگ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ علم سے ہی ایمان و یقین کی دنیا آبادی ہوتی ہے، علم ہی بھٹکے ہوئے لوگوں کو سیدھا راستہ دکھاتا ہے، علم ہی دنیا میں امن و امان کی فضاء پیدا کرتا ہے، علم کی فضیلت و عظمت، ترغیب و تاکید اسلام میں جس طرح پائی جاتی ہے اس کی نظیر اور کہیں نہیں ملتی، جس ملک و قوم میں تعلیم کو اہمیت دی جاتی ہے وہ قوم وملک ہمیشہ ترقی کرتا ہے، علم کا بڑا کمال یہ ہے کہ انسان کو جہالت اور گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر علم و آگہی کی روشنی میں لاتا ہے، اسلام میں حصول علم کو بہترین عمل قرار دیا گیا ہے، اللہ کریم نے قرآن کریم میں سب سے پہلے پڑھنے، علم و کتابت سے اپنے کلام کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے سالانہ کنونشن کے مہمانان خصوصی قائد تحریک منہاج القرآن و منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ڈاکٹر طاہرالقادری، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ڈاکٹر سید حسن شبیری چانسلر رضوی اسلامی سائنس یونیورسٹی ایران ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top