قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا منہاج القرآن کا نصب العین ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین

قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب
اجلاس میں خرم نواز گنڈاپور، رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، علامہ مرتضیٰ علوی و دیگر کی شرکت

لاہور (27 نومبر 2018) منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمیں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ سمیت انسانیت کو درپیش سیاسی، سماجی، معاشی، فکری مسائل کا حل قرآن و سنت میں موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کو ماخذ العلم بنایا ہے، علم کے اس خزانے سے دوری کی وجہ سے انسانیت ایک بار پھر گمراہی کے اندھیروں میں بھٹک رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے انتظامی امور کے جائزہ کیلئے بلائے گئے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 5 ہزار سے زائد موضوعات اور 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا مرتب کیا ہے جسکے مضامین کی فہرست 400 صفحات پر مشتمل ہے۔ انہوں نے علماء کونسل کو ہدایت کی کہ 3دسمبر کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہونیوالی تقریب رونمائی میں تمام مکتب فکر کوشرکت کی دعوت دی جائے کیونکہ قرآن سب کیلئے ذریعہ ہدایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں ایمانیات کے موضوع سے لے کر دنیاوی معاملات، سائنسی علوم، اخلاقیات سمیت قرآن مجید میں زیر بحث آنیوالے احکامات کو مختلف مضامین کے تحت رقم کیا گیا ہے۔ جس سے ہر سطح کا علم رکھنے والا شخص مستفید ہو سکتا ہے۔ اجلاس میں خرم نواز گنڈاپور، رفیق نجم، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، غلام مرتضیٰ علوی، شہزاد رسول، حاجی اسحاق، سہیل رضا نے شرکت کی۔


تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top