منہاج القرآن یوتھ لیگ 30واں یوم تاسیس 30 نومبر کو منائے گی

30 سالہ جدوجہد میں قربانیاں دینے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا، اجلاس میں فیصلہ
منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں کی فکری، نظریاتی، اخلاقی، روحانی تربیت کر رہی ہے: مظہر علوی

لاہور (28 نومبر 2018) منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ 30 نومبر کو یوم تاسیس کی تقریبات مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلی سطح پر ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر منعقد کریگی۔ مرکزی تقریب 30 نومبر کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی۔ تقریبات میں 30 سالہ جدوجہد میں جانی و مالی قربانیاں دینے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا، کیک کاٹے جائینگے، امن واک اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا۔

ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مظہر محمود علوی نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں میں عشق رسول ﷺ، جذبہ حب الوطنی کے فروغ کیلئے پچھلے 30 سال سے مصروف عمل ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ 30 نومبر کو 30واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منائے گی۔ یوتھ لیگ کے نوجوان، قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا امن، محبت اور رواداری کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی بنیاد 30 نومبر 1988 کو رکھی جو آج یک تنا ور درخت بن چکی ہے۔ یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے 30 سالہ انقلابی جدوجہد میں لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ کرپٹ نظام کو بدلنے اور حقیقی خوشحالی کیلئے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہوگا۔ ملکی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں کی فکری، نظریاتی، اخلاقی، روحانی تربیت کر رہی ہے۔ ملک سے انتہا پسندانہ رویوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے غریب دشمن استحصالی نظام کے خاتمے کی جدوجہد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن شہادتیں بھی دیں۔ نوجوان اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پر عزم ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اجلاس سے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، امجد جٹ، عصمت علی، امجد چاند، انعام مصطفوی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top