تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول ریلی

تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کی ریلی منعقد ہوئی، جس کی قیادت سجادہ نشین پیر سید اجلال شاہ بخاری آف خانپور نے کی۔ ریلی میں محمد احسان ریڈر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اور پی ٹی آئی کے راہنما عرفان حسین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر حافظ منصب ساقی، مدنی تحریک کے سربراہ، شیخ عبد الغفور، حاجی محمدصابر، ابو فہیم البرکات، ساجد حسین اعوان، طاہر اعوان دلہہ، اعجاز اگرال، حاجی محمدصفدر، حافظ محمد خان، ہارون حید ر، ارسلان ملک، جہانگیر حسین، توفیق عباس، سجاول حسین بھیں، سجاول مغل ولانہ، سجاول حسین، یوسف جنداعوان، صفدر بلوچ نے جلوس کی قیادت کی۔

ریلی الائیڈ بنک پارک سے شروع ہوئی، ریلی کا جوش وخروش دیدنی تھا جلو س کو دیکھنے کے لئے پورا شہر امڈ آیا جگہ جگہ ریلی پر گل پاشی کی گئی۔ ریلی میں کمپئرنگ کے فرائض طاہر اعوان ایڈووکیٹ دلہہ نے سرانجام دئیے۔

اس موقع پر ارسلان ملک، وقار یونس، توفیق عباس کی قیادت میں ایم ایس ایم کی ایک بڑی ریلی مرکزی ریلی میں شریک ہوئی جبکہ چکوال سے اعجاز اگرال اور سید منظور شاہ کی قیادت میں بڑا جلوس ریلی میں شامل ہوا۔ ایم ایس ایم اور یوتھ لیگ نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھے۔ شرکاء جلوس نے ریلی میں درودو سلام سے سماں بندھ گیا۔

ریلی پر ورلڈ کمپیوٹر موبائل، نعمان پرنٹنگ، حاجی سویٹس، بھون چوک پھول گھر والے، انمول موویز، برائٹ موبائلز، فہیم سپورٹس، غازی یوپی ایس، باٹا مال چھپڑ چوک، ٹیسٹی حلیم، اور ویژن پرنٹنگ عطا المطفی اور رضا المطفی نے دل کھول کر گل پاشی کی۔

چکوال کی انتظامیہ خصوصاً ڈی پی او، ڈی سی، SHO اور DSP ٹریفک امجد مجید بھٹی نے ریلی کے انتظامات اور سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کیا، جس پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ ریلی کا اختتام تحصیل چوک پر ہوا جہاں تلاوت و نعت کے بعد پیر سید اجلال الحسنین بخاری نے عشق رسول اور محبت رسول اور میلاد رسول ﷺ پر مختصر اور جامع خطاب کیا آخر میں شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top