امریکہ: منہاج القرآن اسلامک سنٹر ٹیکساس کے امام علامہ حافظ سعید الحسن طاہر کی والدہ انتقال کر گئیں

منہاج القرآن اسلامک سنٹر ٹیکساس امریکہ کے امام علامہ حافظ سعید الحسن طاہر کی والدہ محترمہ پاکستان میں انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ وادی سون سیکسر میں ادا کی جائے گی۔

مرحومہ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر فارن افئیرز جی ایم ملک نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نماز جنازہ 5 دسمبر کی شام ان کے آبائی گاوں وادی سون سکیسر ضلع خوشاب میں ادا کی جائے گی۔ سید فرحت حسین شاہ، وسیم افضل قادری، ندیم احمد اعوان پر مشتمل تین رکنی وفد مرکزی وفد نماز جنازہ میں شرکت کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top