کولکتا: منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام میلاد النبی کا جلوس

منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کولکاتا مغربی بنگال کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں منہاج القرآن کے عہدیداروں، قائدین، کارکنان کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ میلاد جلوس کے شرکاء کا جگہ جگہ خیرمقدم کیا گیا۔ لوگوں نے شرکاء پر پھول نچھاور کیے۔ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا دعا کے بعد اختتام پزیر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top