شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

مولانا طارق جمیل نے جامع قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تالیف پر قائد تحریک منہاج القرآن کو مبارکباد دی

لاہور (10 دسمبر 2018) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ان کی رہائش گاہ پر معروف عالم دین مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی اور انہیں 5ہزار موضوعات اور 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلو پیڈیا تالیف کرنے پر مبارکباد دی۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا تھا مگر پہلے سے طے شدہ مصروفیت کی وجہ سے شریک نہ ہو سکا ۔مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر طاہر القادری کو علوم قرآن وسنت پر علمی تحقیقی کتب تحریر کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا علمی کام عالم اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے رہائش گاہ پر تشریف لانے اور ملاقات کے لئے آنے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے رواں سال شائع ہونے والی کتب کے بارے میں بتایا اور کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کا مستقبل کتاب اور علم سے جڑا ہے۔ فکری تنگ نظری اور ہر قسم کی انتہاپسندی فرقہ واریت سے نجات کے لئے مصادر علم قرآن وحدیث کے گہرے مطالعہ اور مشاہدہ کی طرف پلٹنا ہو گا۔ ملاقات میں ڈاکٹر حسین محی الدین ڈاکٹر فیاض رانجھا، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ فاروق رانا، نوراللہ صدیقی، شاہد لطیف، راجہ زاہد ودیگر راہنما موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top