ہائر ایجوکیشن زون ڈی بیڈمنٹن چیمیپئن شپ دو روزہ مقابلے اختتام پذیر

18 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا، میزبانی کے فرائض منہاج یونیورسٹی نے انجام دئیے
پنجاب یونیورسٹی پہلی، جی سی یونیورسٹی دوسری، منہاج یونیورسٹی کی چھٹی پوزیشن
برداشت اور نظم و ضبط کے لیے کھیلیں ضروری ہیں: ڈاکٹر حسین محی الدین کی مبارکباد

لاہور (12 دسمبر 2018) ہائر ایجوکیشن کمیشن زون ڈی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دو روزہ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ چیمپئن شپ میں 18 یونیورسٹیوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض منہاج یونیورسٹی لاہور نے انجام دئیے، پنجاب یونیورسٹی نے پہلی، جی سی یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، منہاج یونیورسٹی لاہور کی بیڈمنٹن ٹیم نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

ڈپٹی چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین نے مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں بالخصوص اول، دوم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو مبارکبادی دی اور کہا کہ برداشت اور ڈسپلن کیلئے سپورٹس سرگرمیاں ضروری ہیں، منہاج یونیورسٹی لاہور طلباء و طالبات کی فکری بالیدگی کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، اس کے لیے عالمی معیار کے کورٹس تیار کروائے گئے ہیں۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری ، پرووائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا نے اول، دوم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اورڈائریکٹر سپورٹس اقبال مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر فہد سرور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اور کوچ ریحان سعید کو مثالی انتظامات اور مقابلوں کا اہتمام کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top