مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام طلباء امن ریلیاں 15 دسمبر سے نکالی جائیں گی

ریلیوں میں شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا، شمعیں روشن کی جائینگی
16 دسمبر (اتوار) کو لاہور پریس کلب کے باہر ریلی میں طلباء رہنما شرکت کرینگے

لاہور (14 دسمبر 2018) سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی چوتھی برسی کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھر میں طلباء امن ریلیاں 15 دسمبر سے 17 دسمبر تک نکالی جائیں گی، دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا، شمعیں روشن کر کے اپنے خون سے علم کے دیئے جلانے والے معصوم طلباء اور اساتذہ کو یاد کیا جائیگا، شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ 15 دسمبر سے 17 دسمبر تک ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں طلباء، شہدائے اے پی ایس کیلئے قرآن خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کرینگے۔ لاہور، پشاور، کراچی، اسلام آباد، بہاولپور، وہاڑی، منڈی بہاؤ الدین، ملتان، سرگودھا سمیت تمام شہروں میں امن طلبہ ریلیاں نکالی جائیں گی، جن میں بہادر شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ ریلیوں میں سینکڑوں طلباء شرکت کرینگے، طلباء امن ریلیوں میں شریک لوگ شہدائے پشاور اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرینگے۔

طلباء امن ریلیوں کے ذریعے پیغام دیا جائیگا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے اورامن کی بحالی کیلئے پاک فوج اور پاکستانی عوام نے بے مثال قربانیاں دیں ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنے ملک کی سلامتی، بقا و استحکام کیلئے کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے امن، محبت، رواداری اور دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کرنے کی تعلیم دی ہے۔ 15 دسمبر (ہفتہ) ماڈل ٹاؤن ڈگری کالج لاہور سے طلباء امن ریلی نکالی جائیگی۔ 16 دسمبر (اتوار) کو شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر پر امن طلباء امن ریلی نکالی جائیگی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین کے ساتھ ساتھ دیگر طلباء تنظیموں کے رہنماء بھی ریلیوں میں شریک ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top