منہاج یوتھ لیگ انڈیا کے زیراہتمام محافل و میلاد تقریبات، میلاد تشہیری مہم اور بلڈ ڈونر کیمپ

منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے ذیلی فورم منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام میسور شہر کے میلاد باغ اشوکہ روڈ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں پروگرام منعقد ہوا، جس کی صدارت قاری علامہ محمد مقبول نظامی الآمری آلقادری نے کی۔ پروگرام کی مہمان شخصیات میں سید عمران حسینی القادری، احمد مصطفیٰ قادری، سید نعمت اللہ الحسینی، محمد اربازالقادری شامل تھے۔

اس موقع پر ممتاز صاب، سید نظام الدین شاہ کمالی، وزیرعلی، عبداللہ عالمی سبھانی، صوفی خواجہ عظیم علی شاہ چشتی، مولوی عرفان چشتی، فیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن میسور پرسڈنٹ ڈاکٹر شیخ ضیاءالدین (قطر)، منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن میسور کے سیکرٹری ابراہیم خان، منہاج القرآن میسور کے صدر ذکااللہ شریف، منہاج القرآن میسور کے جنرل سیکرٹری سلیم خان، منہاج القرآن یوتھ لیگ میسور کے صدر سید جنید، منہاج القرآن میسور کے سینئر اڈوایزر سید اظہار الدین علوی، منہاج القرآن میسور کے سینئر ایڈوائزر سید اظہار الدین علوی، محمد کوثر، منہاج بک سٹال کمیٹی میسور کے صدر ساجد خان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں عاشقان مصطفیٰ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ محفل میلاد میں معروف نعت خوانوں نے رات گئے تک نعت خوانی کی۔ نعت خوانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نعتیہ کلام بھی پیش کیے۔ آخر میں دعا کیساتھ پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

پروگرام کی تشہیر کے لیے رضاکاروں کی ٹیم نے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلائی اور پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

میسور میں محفل حمد و نعت

محفل میلاد میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب کا سیل سٹال

محفل میلاد کی تشہیری مہم

’’محمد پیغمبر امن و رحمت‘‘ تقریب

’’ منہاج یوتھ لیگ انڈیا کا کچھ میں بلڈ ڈونر کیمپ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top