ڈاکٹر طاہرالقادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد یکم جنوری کو وطن پہنچیں گے

لاہور (18 دسمبر 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ سربراہ عوامی تحریک گزشتہ روز مدینہ منورہ پہنچے، ان کے ہمراہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین اوران کے پوتے شیخ احمد مصطفی العربی بھی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری یکم جنوری کو وطن پہنچیں گے۔ سربراہ عوامی تحریک نے گزشتہ روز سارا دن روزہ رسولﷺ کے سامنے گزارا، نماز پنجگانہ مسجد نبوی میں ادا کی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top