منہاج القرآن ڈہرکی کے زیراہتمام تقریب ’’جشن غوث الاعظم‘‘ کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن ڈہرکی سندھ کے زیراہتمام ’’جشن غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ‎ تعالیٰ عنہ‘‘ منہاج سیکرٹریٹ ڈہرکی میں منعقد ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے جنرل سیکرٹری محمد اقبال سمیجو، نائب امیر تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ گھوٹکی الحاج محمد امین خان کلوڑ اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام میں محفل نعت میں ثناء خوانی ہوئی اور منقبت غوث اعظم بھی پڑھیں گئیں شرکاء کو بذریعہ پروجیکٹر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب ’’شان غوث اعظم رضی اللہ‎ تعالیٰ عنہ‘‘ دکھایا گیا جبکہ پروگرام کے آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top