منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں مرکز سے علامہ ندیم مظفر اعوان منہاجین (راولپنڈی) نے خطاب کیا۔ انہوں نے سورۃ الکوثر کی تفسیر بیان کی اور آقا علیہ السلام سے ٹوٹے ہوےُ تعلق اور منہاج القرآن کی رفاقت قائم کرنے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے پیغام میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات علم و امن کی تعلیمات ہیں۔

پروگرام میں شامل امیر تحریک یونس القادری، عبدالرحیم قادری، خوشی محمد، مبشر شاہ، آفتاب راجپوت، ذوہیب حسین، ذوہیب چنہ اور سعودی عرب سے تشریف لائے خالد فیروز چنہ نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے بعد خالد فیروز چنہ نے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ بھی حاصل کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top