نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انجینئر رفیق نجم کے والد محترم انتقال کر گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم اور صدر تحریک منہاج القرآن غلام محمدآباد محمد صدیق کے والدِِ محترم جناب حاجی عبدالغفور آج صبح قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ (إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ). ان کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 28 دسمبر 2018 کو 3 بجے بعد از نمازِ جمعہ قبرستان قائم سائیں دربار‘ غلام محمدآباد (فیصل آباد) میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، دیگر قائدین اور مرکزی سٹاف اور تحریکی کارکنان و وابستگان نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

برائے رابطہ: محمد رفیق نجم (03336510767، 03215000524)



تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top