ڈاکٹر طاہرالقادری کا انجینئر رفیق نجم کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، بشارت جسپال، مظہر علوی، حافظ غلام فرید و دیگر رہنماؤں کی نماز جنازہ میں شرکت
ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، نوراللہ صدیقی، جواد حامد کا اظہار تعزیت
منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداد اللہ قادری نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی

لاہور (28 دسمبر 2018) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نیک صالح، متقی اور پرہیزگار انسان تھے، تحریک منہاج القرآن کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور صبر کی توفیق دے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامد نے انجینئر رفیق نجم کے والد کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کی گئی، منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداداللہ قادری نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، سید ہدایت رسول شاہ، بشارت جسپال، مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید، ریحان مقبول، بابر علی چودھری، رانا رب نواز انجم، چودھری ریاست علی، سید محمود الحسن، طیب ضیاء، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم، سرفراز قادری سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، مختلف طبقہ فکر سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جنازے میں شریک رہنماؤں نے انجینئر محمد رفیق نجم سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top