منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری کی گوجر خان آمد

گوجرخان سرور شہید نشان حیدر ڈگری کالج کے سابق پرنسپلز اور 90 کی دہائی میں کالج میں علم کے زیور سے آراستہ ہونے والے افراد کے اعزاز میں ’’سرویرین ‘‘ کے نام سے عشائیہ کااہتمام گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں کیا گیا۔ جس میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم غوری مہمان خصوصی تھے۔

دیگر مہمانوں میں سابق پرنسپلز پروفیسر نعیم شاہد، پروفیسر ساجد بخاری، پروفیسر غضنفر بھٹی، پروفیسر ارشد، پروفیسر دائود، پروفیسر راجہ آصف، پروفیسر صدیق، پروفیسر ضمیر جنجوعہ، پروفیسر عابد اور پروفیسر صابر قریشی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات راجہ طارق کیانی، چوہدری محمد ریاض، راجہ خرم پرویز، شوکت محمود قاضی، سید آل عمران، مرزا عبدالرحمن، معروف صحافی عامر وزیر ملک، شفقت علی کیانی، ندیم مرزا، عبدالستار نیازی بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسلم غوری نے کہا کہ سرور شہید گوجرخان کالج کے مسائل 90 کی دہائی سے اب تک موجود ہیں، مقامی قیادت، حکومت اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرور شہید کالج کی تعمیر و ترقی پر اس طرح توجہ نہیں دی جیسی دینے چاہیے تھی۔ مسائل کے انبار کی وجہ سے کالج شدید علمی بحران کا شکار رہا، مگر اس وقت سے اب تک یہاں پر تعینات ٹیچرز، پروفیسرز، لیکچرارز اور پرنسپل صاحبان کی عظمت کو سلام پیش کرتاہوں جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے یہاں پر تعلیم کے معیار کو برقرار رکھا۔

رپورٹ: عبدالستار نیازی

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top