فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل کا نئے سال کے آغاز پر ’’شب التجاء‘‘ کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہر نئے عیسوی سال کا آغاز اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے کرتی ہے، اس سلسلہ میں ہر سال پوری دنیا میں منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان شب التجا کو انعقاد کرتے ہیں۔ سال 2019ء کے آغاز پر 31 دسمبر 2018 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے شب التجاء کا انعقاد کیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ صادق قریشی (لندن یوکے)، نوجوان اسکالر قاسم نذیرالقادری الازہری (ہالینڈ) اور مراکش کے عربی نعت گروپ نے خصوصی شرکت کی۔

محفل میں سید شبیر حسین شاہ سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل کرائی، محمد اظہر صدیق سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس، چوہدری ظہیر عباس گجر سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس، رازق حسین گجر سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک فرانس، صوفی نیاز، صوفی ارشد، حاجی الطاف حسین، حاجی یعقوب، شوکت علی قادری، قاری طاہر عباس، منہاج یوتھ لیگ فرانس کی ساری ایگزیکٹو کے ساتھ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز قاری محمد صدیق کی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام مجید سے کیا گیا اس کے بعد حنیف مغل، سید بلال اور زاہد محمود چشتی نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ نوجوان اسکالر قاسم نذیرالقادری الازہری (ہالینڈ) نے ذکر کے عنوان سے مدلل انداز میں گفتگو کی۔ عربی نعت گروپ مراکش کے ساتھیوں نے دف کے ساتھ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت حاصل کی، جس نے سامعین پر وجد کی کفیت طاری کر دی۔

آخر میں علامہ صادق قریشی نے سورۃ الکوثر کی روشنی میں وقت اور عشق کے عنوان سے گفتگو کی۔ جس کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے 26 ویں یوم تائسیس کا کیک کاٹا گیا اور حاضرین کو پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top