ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی کتاب ’’اسلامی اخلاقیات تجارت‘‘ کی تقریب رونمائی

منہاج یونیورسٹی لاہور کی پی سی ہوٹل میں منعقدہ سالانہ دو روزہ ورلڈ اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کانفرنس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی کتاب ’’اسلامی اخلاقیات تجارت‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ اور کانفرنس میں شریک بین الاقوامی اسکالرز نے تقریب رونمائی میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، ڈاکٹر سلمان شاہ اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کتاب کی باقاعدہ رونمائی کی۔

کانفرنس میں شریک اسکالرز نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتاب ’’اسلامی اخلاقیات تجارت‘‘ کو سراہا اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ کانفرنس میں شریک تمام ملکی و غیر ملکی مہمانوں اور اسکالرز کو ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اس کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

Business Ethics in Islam

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top