دہلی: منہاج پبلی کیشنز انڈیا کی ورلڈ بک فیئر 2019ء میں شرکت

MQI India participates in New Delhi World Book Fair 2019

منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیرانتظام منہاج پبلی کیشنز انڈیا نے دہلی میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بک فیئر 2019ء میں شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب بالخصوص ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کو پیش کیا۔ حال ہی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا جو 8 جلدوں اور 5 ہزار موضوعات پر مشتمل ہے، انسائیکلوپیڈیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نصف صدی سے زائد مطالعہ قرآن کا نچوڑ ہے۔ قرآن فہمی اور اسلامی علوم پر تحقیق کرنیوالے محققین کیلئے نسخہ کیمیا ہے، اس کے مطالعہ سے ہر طبقہ فکر کے افراد کو رہنمائی ملے گی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے مرکزی رہنما سید ناد علی کی سربراہی میں منہاج پبلی کیشنز نے عالمی کتب میلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگلش، اردو اور عربی کتب کو نمائش کے لیے پیش کیا۔ اس موقع پر وزٹرز کی بڑی تعداد نے شیخ الاسلام کی کتب بالخصوص قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور یہاں سے خریداری بھی کی۔

دریں اثناء مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے بک اسٹال کا دورہ کیا اور شیخ الاسلام کی تصنیفی خدمات کو سراہا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل، انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے منہاج القرآن انڈیا کی اس عظیم کاوش کو سراہتے ہوئے سید ناد علی، صہیب ملک اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

MQI India participates in New Delhi World Book Fair 2019

MQI India participates in New Delhi World Book Fair 2019

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top