ڈاکٹر طاہرالقادری زینب کی پہلی برسی میں شرکت کیلئے 10 جنوری کو قصور جائینگے

زینب کے والد حاجی امین انصاری نے برسی میں شرکت کی درخواست کی تھی
میرے دل کو اس وقت قرار آئے گا جب قوم کی ہر بیٹی محفوظ ہو جائیگی: حاجی امین انصاری

لاہور (8 جنوری 2019) قائد تحریک منہاج القرآن و سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری زینب بیٹی کی پہلی برسی پر 10 جنوری کو قصور جائینگے۔ زینب کے والد حاجی امین انصاری نے برسی میں شرکت کی درخواست کی تھی۔ حاجی امین انصاری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی سے ملاقات کی اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میری عدم موجودگی میں میری بیٹی زینب کی نماز جنازہ پڑھائی جسکی وجہ سے اس ظلم کی بازگشت پاکستان کے گلی کوچوں تک پہنچی اور انصاف کیلئے ہر طرف سے آواز بلند ہوئی پھر جا کر مجرم کی تلاش اور گرفتاری عمل میں آسکی۔ حاجی امین انصاری نے کہا کہ میں تحریک منہاج القرآن کے سوشل میڈیا سیل کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ’’جسٹس فار زینب‘‘ کے ہیش ٹیگ کے ذریعے اس ظلم کے صدائے احتجاج بلند کی اور اقتدار کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

حاجی امین انصاری نے کہا کہ زینب کے قاتل کو سزا مل گئی جس پر میں عدلیہ کا شکر گزار ہوں لیکن میرے دل کو سکون اس وقت ملے گا جب قوم کی ہر بچی محفوظ ہو جائے گی، اس حوالے سے حکومتی سطح پر قانون سازی اور فول پروف انتظامات ناگزیر ہیں، ابھی بھی آئے روز معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی کے واقعات رونما بھی ہو رہے ہیں اور رپورٹ بھی ہو رہے ہیں۔

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے حاجی امین انصاری کو سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شرکت کے حوالے سے باضابطہ مطلع کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top