سید امجد علی شاہ، علامہ رانا محمد ادریس قادری اور طیب ضیاء کا دورہ چکوال

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین سید امجد شاہ، علامہ رانا محمد ادریس نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن اور سیکرٹری کواڈرینشن تنظیمات طیب ضیاء نے منہاج القرآن ماڈل سکول کوٹ چوہدریاں چکوال اور اور منہاج اسلامک سنٹر چک بھون کا دورہ کیا۔ سکول اور اسلامک سنٹر کی آمد پر مرکزی قائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔

قائدین نے یہاں وزٹ کے دوران منہاج القرآن سکول کوٹ چوہدریاں کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر شفقات کہوٹ، محمد حیات، صفدر بلوچ، محمد گلستان، ساجد حسین اعوان صدر منہاج ایجو کیشن سوسائٹی اور حیات محمد منہاس بھی موجود تھے۔ مرکزی وفد نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون پہنچے تو اس موقع پر چوہدری نذر حسین ناظم اعلیٰ منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون نے وفد کو بریفنگ دی۔ یہاں 3 فروری 2019 بروز اتوار منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جلسہ دستار فضیلت میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top