منہاج القرآن لوئر سندھ کا حیدرآباد میں اجلاس

تحریک منہاج القرآن لوئر سندھ کا اجلاس 11 جنوری کو حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کوارڈینیٹر لوئر سندھ فوجی مشتاق قائمخانی نے کی جبکہ امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، ناظم ڈاکٹر جان محمد بروہی، یوتھ کوارڈینیٹر حیدرآباد وقار یونس، صدر سید مبشر شاہ، ڈگری سے طارق خان جی، ماتلی ٹنڈو سے محمد خان اور لوئر سندہ کے مختلف اضلاح سے عہدےداران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں لوئر سندھ کا وفد تشکیل دیا گیا جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کے لیے وقت لے گا۔ ملاقات کے لیے وفد کوارڈینیٹر لوئر سندھ فوجی مشتاق قائمخانی، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر میرپور خاص طارق خانجی، نوابشاہ سے ڈاکٹر کاشف، امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، ناظم حیدرآباد ڈاکٹر جان محمد بروہی، یوتھ کوارڈینیٹر حیدرآباد وقار یونس، یوتھ حیدرآباد ذوہیب حسین، ذوہیب چنہ، ایم ایس ایم سے زبیر احمد بروہی اور ویمن ونگ سے 10 خواتین پر مشتمل مرکز روانہ ہوا، جو 13 جنوری کو شیخ الاسلام سے ملاقات کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top