علامہ محمد قاسم الازھری کا دورہ برطانیہ

علامہ قاسم الازھری کا دورہ برطانیہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے رہنماء علامہ قاسم الازھری نے 10 جنوری سے 13 جنوری 2019ء تک برطانیہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے نارتھمپٹن میں مختلف نشستوں میں شرکت کی، جہاں انہوں نے برطانوی نوجوانوں اور شرکاء کیساتھ انگریزی زبان میں خطابات کیے۔ علامہ قاسم الازھری کو انگریزی کے ساتھ ڈچ، عربی اور اردو زبان پر بھی عبور حاصل ہے۔

اسلامک سنٹر نارتھمپٹن میں نماز جمعہ

علامہ قاسم الازھری نے 11 جنوری 2019ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر نارتھمپٹن میں نماز جمہ کے اجتماع سے ’’محبت رسول‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بنگالی، افغانی، ترکی، عرب اور افریقہ کے مسلم مرد و خواتین نے نماز جمعہ ادا کی۔

علامہ قاسم الازھری کا دورہ برطانیہ

درس تصوف

علامہ قاسم الازھری نے نارتھمپٹن میں 11 جنوری کو درس تصوف کی نشست میں ’’ایمان کی حقیقت‘‘ کے موضوع پر اردو زبان میں خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں فکر انگیز گفتگو کی۔ پروگرام میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض فیاض مغل نے انجام دیئے۔ تلاوت کی سعادت فواد احمد نے حاصل کی جبکہ بچوں عمر محی الدین، محمد عبداللہ، سعد احمد اور صدر ادارہ محمد اسداللہ نے نعت مبارکہ پڑھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top