پولیس کی تباہی اور جابرانہ رویے کا ذمہ دار شہباز شریف ہیں: مظہر محمود علوی

سانحہ ساہیوال میں یتیم ہونیوالے معصوم بچوں کی بے بسی نے پوری قوم کی روح پر زخم لگائے
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار شہباز شریف کس منہ سے انصاف کی بات کر رہے ہیں: صدر منہاج یوتھ لیگ

پولیس کی تباہی اور جابرانہ رویے کا ذمہ دار شہباز شریف ہیں: مظہر محمود علوی

لاہور (24 جنوری 2019ء) منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کو انصاف مل جاتا، ذمہ داران کے خلاف موثر کارروائی ہو جاتی تو سانحہ ساہیوال نہ ہوتا۔ اگر ماڈل ٹاؤن سانحہ کے ذمہ دار ساڑھے چار سال سے آزاد نہ گھوم رہے ہوتے تو سانحہ ساہیوال نہ ہوتا، 3 مزید بچے یتیم ہونے سے بچ جاتے۔ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما کس منہ سے انصاف کی بات کر رہے ہیں۔ پولیس کی تباہی اور جابرانہ رویے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ ساہیوال میں جو ظلم ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، مجرموں کو سزا ملنی چاہیے، حقائق پر پردہ ڈال کر مزید ظلم نہ کیا جائے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ ساہیوال جیسے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر منصور قاسم، حاجی فرخ، انعام مصطفوی، عمر اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔ مظہر علوی نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں یتیم ہونیوالے معصوم بچوں کی بے بسی نے پوری قوم کی روح پر زخم لگائے ہیں۔ بے گناہوں کو انصاف ملنا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top