منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس، سانحہ ساہیوال کے مجرموں کو سزائیں دینے کا مطالبہ

کرپٹ مافیا اپوزیشن کی آڑ میں پارلیمنٹ میں اپنی دھونس چلا رہا ہے، سختی سے نمٹا جائے: حافظ غلا فرید
رانا ثناء نے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوکر اعتراف جرم کیا، بلا تاخیر گرفتار کیاجائے: امیر لاہور

لاہور (27 جنوری 2019) تحریک منہاج القرآن لاہورکی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلا س کی صدارت لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کی۔ اجلاس میں سانحہ ساہیوال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو جلد سزائیں دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے مجرموں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈوں کو نشان عبرت بنایا جائے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو دہرایانہ جائے۔

کرپٹ مافیا اپوزیشن کی آڑ میں پارلیمنٹ میں اپنی دھونس چلا رہا ہے۔ ان کرپٹ عناصر کی ساری کوشش اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا پیسہ بچانے کیلئے ہے، احتساب کا عمل شفاف اور ٹائٹ ہو گا تو ہی ان بددیانت لوگوں کو لگام ڈالی جا سکے گی۔ اجلاس میں اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، میاں حنیف، ثناء اللہ خان، اصغر ساجد نے شرکت کی۔

کرپشن اور لوٹ مار کا نظام دہائیوں سے مسلط ہے۔ بوسیدہ اور فرسودہ نظام کی اصلاح کیلئے بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ حکومت اگر عوام میں اپنی ساکھ بنا نا چاہتی ہے تو سب سے پہلے کرپٹ کرداروں پر سخت ہاتھ ڈالے اور ہر فورم پر سخت موقف اختیار کرکے کرپٹ مافیا کا ناطقہ بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ قاتل رانا ثناء نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائی گئی جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوکر اعتراف جرم کیا، اسے بلا تاخیر گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم اور ماسٹر مائنڈ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ اجلاس میں انجینئر ثناءاللہ نے منہاج موبائل ہسپتال اور کلینک کی ماہانہ رپورٹ پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top