منہاج یونیورسٹی لاہور کے سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب، ٹیسٹ امپائر علیم ڈار، کرکٹر محمد عباس کی شرکت

Minhaj University Lahore Sports festival 2019

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ 15 روزہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب 29 جنوری 2019ء کو منعقد ہوئی۔ منہاج یونیورسٹی میں منعقدہ اختتامی تقریب میں آئی سی سی امپائر علیم ڈار، قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فاسٹ باولر محمد عباس، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر اظہر زیدی، انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ریسلر انعام بٹ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم عباس اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں مہمان خصوصی تھے۔

اختتامی تقریب میں سابق آئی جی موٹروے ظفر عباس لک، ایم پی اے نذیر چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، کرکٹ امپائر قیصر خان، صدر لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن (جنوبی) محمد افضال، وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا نے بھی شرکت کی۔

عالمی شہرت یافتہ آئی سی سی کرکٹ امپائر علیم ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سافٹ امیج کھیلوں کے فروغ سے جڑا ہے، اگر نوجوان نسل کو انتہا پسندی اور منشیات سے بچانا ہے تو سپورٹس سرگرمیوں کو عام کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ میں اور وسیم اکرم اکٹھے کرکٹ کی دنیا میں داخل ہوئے، وسیم بطور باؤلر اور میں بیٹسمین سلیکٹ ہوا اور پھر وسیم نے باؤلنگ اور میں نے بیٹنگ تو بہت کی مگر اللہ نے امپائرنگ میں عزت دی اور پاکستان کا نام روشن کیا، جب بھی ورلڈ کلاس ایمپائرنگ کا ذکر ہو گا تو پاکستان کا ذکر سر فہرست ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بڑا آدمی بڑے وسائل سے نہیں علم اور سخت محنت سے بنتا ہے، زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے پہلی سیڑھی علم ہے آج دنیا میں ڈاکٹر طاہرالقادری علم کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، علم اور محنت سے ترقی کے دروازے کھلتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ کھیلیں تعلیمی زندگی کا ناگزیر حصہ ہیں، اگلے ماہ سے حکومت پنجاب کی سرپرستی میں یونیورسٹی سپورٹس لیگ مقابلے ہو رہے ہیں، یونیورسٹی کی سطح پر کھیلوں کا فروغ ہماری حکومت کی پالیسی اور اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ منہاج یونیورسٹی کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی ذہنی و جسمانی ورزش کیلئے صحت مندانہ کھیلوں میں ضرور حصہ لیں، کھیلوں سے صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔

ڈی جی سپورٹس ندیم سرور نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں منہاج یونیورسٹی کا کردار اہم ہے مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے کھیلوں کی پروموشن کے لئے سپورٹس بورڈ ہر طرح کے تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستان کا عالمی تشخص بہتر کرنے کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ہو گا، کھیلوں کے میدان آبادکرنا ہونگے، کھیلوں کے فروغ اور بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کرتے رہیں گے۔

سابق منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم اظہر زیدی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے منہاج یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے ایونٹس کاانعقاد کر کے نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کررہی ہے، منہاج یونیورسٹی کی طرح دیگر یونیورسٹیاں بھی کھیلوں کی سرپرستی کرے تو پاکستان ایک بار پھر کھیلوں میں باوقار مقام حاصل کر سکتا ہے، آج عالمی معیار کے سپورٹس کورٹس اور گراؤنڈز میں کھیلتے ہوئے بچوں اور بچیوں دیکھ کر یقین ہو گیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

سابق آئی جی موٹروے ظفر عباس لک نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات حصول علم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی فعال اور متحرک ہیں، یہ خوش آئند بات ہے، کھلاڑیوں کا جوش و خروش اور دلچسپی دیکھ کر یقین ہو گیا کہ نوجوان باصلاحیت اور پرعزم ہیں، یونیورسٹیز اگر کھیلوں پر توجہ دیں تو یقیناًبہترین ٹیلنٹ ابھر سکتاہے۔

ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منہاج یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سپورٹس سرگرمیوں کی سر پرستی کر رہی ہے، کھیلیں نوجوانوں کی کردار سازی میں مرکزی کردار کی حامل، انہوں نے سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس اقبال مرتضیٰ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم غوری اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا نے اول، دوم پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئندہ سال کھیلوں کے مقابلوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مہمانان گرامی

منہاج یونیورسٹی سپورٹس فیسٹیول اختتامی تقریب، علیم ڈار، محمد عباس کی شرکت

اظہار خیال

شرکاء

انعامات: شیلڈ، میڈل، سوئنیر، ٹرافی

گروپ فوٹو

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top