ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نعت خواں ارشاد اعظم چشتی کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور (29 جنوری 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف نعت خواں اعظم چشتی کے صاحبزادے حسان پاکستان ارشاد اعظم چشتی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشاد اعظم چشتی سچے عاشق رسول، نعت خواں ہونے کے ساتھ ساتھ متقی پرہیز گار اور مخلص انسان تھے۔

مرحوم نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں عشق رسول کو اجاگر کیا۔ ارشاد اعظم چشتی دنیائے نعت میں منفرد، عظیم اور نمایاں مقام رکھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ لواحقین اور انکے چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، رفیق نجم، علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، شہزاد رسول قادری، جواد حامدو دیگر رہنماؤں نے ارشاد اعظم چشتی کے انتقال پر غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کریم مرحوم کو غریق رحمت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top