جہلم: ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی

تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ 8 جلدوں پر مشتمل جامع ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی مؤرخہ 2 فروری 2019 کو منعقد ہوئی جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی یاور کمال، رکن صوبائی اسمبلی سبرینہ جاوید، پروفیسر سلیم احمد، علامہ رانا محمد ادریس، عصمت اللہ قادری، پروفیسر قدرت اللہ سیالوی، سید ابرار حسین شاہ، صفیہ رفعت نے بھی خطاب کیا، قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، ویمن لیگ کی رہنماؤں، کارکنوں کے علاوہ وکلاء، سول سوسائٹی اور مختلف مکتب فکر کے علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف کو سراہا۔

جہلم میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم عمل کے بغیر کوئی فائدہ نہیں دیتا، قرآن ہدایت اور نجات کا راستہ ہے، فرقہ واریت کی آلودگی نے دین اسلام کے علم، امن اور محبت والے پیغام کو سخت نقصان پہنچایا، منہاج القرآن اصلاح احوال اور احیائے دین کے علم و محبت پر مبنی آفاقی پیغام کو لے کر قریہ قریہ جارہی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت بہت سارے محاذوں پر اخلاص کے ساتھ کام کررہی ہے، انہیں کام کرنے کا پورا موقع ملنا چاہیے، پچھلی حکومتیں سیاسی، سماجی، معاشی، انتظامی حوالوں سے بڑے بڑے بحران چھوڑ کر گئی ہیں تاہم بجلی، گیس کے بلوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی میں تشویش ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے، معیشت کو پٹڑی پر چڑھانے کیلئے بہترین دماغوں کو جمع کیا جائے۔

تقریب سے ایم پی اے یاور کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے کارکن امن و محبت کی پہچان ہیں، انہوں نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو انسانیت اور امت مسلمہ کی بڑی خدمت قرار دیا۔

ایم پی اے سبرینہ جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام اور پاکستان کا سرمایہ ہیں، وہ پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کی شناخت ہیں، وہ نوجوانوں کی کردار سازی میں پیش پیش ہیں اور یہ ایک جہاد ہے۔

پروفیسر سلیم احمد نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 68 سالہ زندگی میں علم کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دیں، انہوں نے علوم القرآن و علوم الحدیث میں تحقیق کے رکے ہوئے پہیے کو پھر سے چلایا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے حوالے سے منعقدہ شاندار تقریب پر منتظمین کو مبارکباد دی۔

جہلم میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

جہلم میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

جہلم میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

جہلم میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

جہلم میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

جہلم میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top