ڈاکٹر طاہرالقادری کا لہراسب خان گوندل کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (3 فروری 2019) قائد تحریک منہاج القرآن، سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء ونگ عوامی لائیرز موومنٹ کے مرکزی صدر لہر اسب خان گوندل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل پی اے ٹی خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی، محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، فیاض وڑائچ، بشارت جسپال، جواد حامد، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ، شکیل ممکاایڈووکیٹ، یاسر ملک ایڈووکیٹ تحریک منہاج القرآن، پی اے ٹی اور عوامی لائیرز موومنٹ کے دیگر رہنماؤں نے لہراسب خان گوندل کی والدہ کے انتقال پر غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top