ہماری منزل فرقہ واریت سے پاک پاکستان ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین

انتہا پسندی کے خاتمے اور امن کے فروغ کا فکری پروگروم صرف منہاج القرآن نے دیا۔ چیئرمین سپریم کونسل
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذے داروں کو سزا ملتی تو سانحہ ساہیوال نہ ہوتا۔ اجلاس سے خطاب

ہماری منزل فرقہ واریت سے پاک پاکستان ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین

(لاہور: 3 فروری 2019) چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن فرقہ واریت سے پاک پاکستان کے لیے کام کررہی ہے۔ انتہا پسندی کے خاتمے کا فکری پروگرام صرف منہاج القرآن نے دیا ہے۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسلمہ کو 25 کتب پر مشتمل امن نصاب کا تحفہ دیا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل فتویٰ جرات مندانہ تصنیف ہے جس کا مطالعہ ہر پاکستانی کو کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا امت مسلمہ کی علمی و فکری رہنمائی کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گجرات، جھنگ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ و دیگر شہروں کے عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجئنئر محمد رفیق نجم، سید محمود الحسن جعفری، محمد ندیم مصطفائی، چودھری محمد اکرم، پیر مختیار احمد بدر، حافظ شبیر احمد قادری، اظہر علی جٹ، سید مجاہد فرحان الحسن، علامہ سہیل حمید قادری، چودھری بابر علی، چودھری ریاست علی چدھڑ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو مبارکباد دی گئی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن کی تاریخی تالیف قرآنی انسائیکلو پیڈیا امت مسلمہ کی علمی و فکری رہنمائی کے لیے ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ انتہا پسندی اسلام اور پاکستان دونوں کے لیے زہر قاتل ہے۔ 17 جون 2014 کو منہاج القرآن کے کارکنان نے ریاستی دہشت گردی اور تشدد کا مقابلہ کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کا بے دردی سے قتل عام کیا گیا۔ ساڑھے چار سال سے ظالموں اور قاتلوں کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ حصول انصاف کی جنگ ذمے داروں کو سزا ملنے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بہنے والے خون کے قطرے قطرے کا حساب ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ساہیوال کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا مل چکی ہوتی تو سانحہ ساہیوال جیسا افسوس ناک واقعہ رونما نہ ہوتا۔ امید ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو جلد انصاف ملے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top