منہاج القرآن کے زیراہتمام 15 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب

اسلام کمزوروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کی تعلیمات دیتا ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین
منہاج القرآن نے مواخات مدینہ کے تصور احترام انسانیت کو زندہ رکھا ہوا ہے: چیئرمین سپریم کونسل
دولہوں اور دلہنوں کا روایتی بینڈ باجے سے استقبال، ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان تحفے میں دیا گیا
نور اللہ صدیقی، رانا وحید انور، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، صوفی محمدطفیل قادری، خالد منہاجین، ڈاکٹر اصغر نعمان، ارشد ناڑو و دیگر کی شرکت

Collective Marriages

لاہور (5 فروری 2019) چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام کمزوروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کی تعلیمات دیتا ہے الحمدللہ منہاج القرآن نے مواخات مدینہ کے تصور احترام انسانیت کو آج زندہ رکھا ہوا ہے اور ملک بھر کی تنظیمات ہر سال اپنی مدد آپ کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کر کے کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں۔ غریب و نادار گھرانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں تحریک منہاج القرآن کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ تعلیم، صحت اور فلاح عام کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے، اولیاء اللہ انسانیت سے محبت کے باعث آج تک انسانوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی تحریک منہاج القرآن خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے۔ وہ خانقاہ ڈوگرا ں میں غریب اور مستحق بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب کا اہتمام منہاج القرآن خانقاہ ڈوگراں کی طرف سے کیا گیا۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 15 نوبیاہتا جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ منہاج القرآن خانقاہ ڈوگراں کی تنظیم نے اب تک 200 سے زائد بچیوں کی شادیاں کروا چکی ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ فلاحی کام اور انسانیت کی خدمت اسلام کی روح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادیوں کی اجتماعی تقریب کے کار خیر میں حصہ لینے والے مخیر مبارک باد کیے مستحق ہیں۔

تقریب میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات PAT نور اللہ صدیقی، تحریک انصاف کے راہنما رانا وحید انور، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، صوفی محمدطفیل قادری، خالد منہاجین، رانا شفیق، ڈاکٹر اصغر نعمان، ارشد ناڑو و دیگر رہنما شریک تھے۔ علاقے کی اہم سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ دولہوں اور دولہنوں کو سٹیج کے دائیں اور بائیں طرف بنائے گئے سٹیج پر بٹھایا گیا۔ 15 جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں نے باری باری پڑھایا۔ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالے ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان تحفے میں دیا گیا۔ باراتیوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ دولہوں اور دلہنوں کا روایتی بینڈ باجے سے استقبال کیا گیا۔ دولہوں کا استقبال منہاج القرآن کے رہنماؤں آصف سلہریا ایڈووکیٹ، صوفی محمدطفیل قادری، خالد منہاجین، رانا شفیق، ڈاکٹر اصغر نعمان، ارشد ناڑو نے کیا۔ دولہنوں کا استقبال منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں نے کیا۔

تقریب میں شریک سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری وہ واحد شخصیت ہیں جو تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں، غریب بچوں اور بچیوں کے سروں پر دست شفقت رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top