ناظم منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کی قومی کرکٹر حسن علی سے ملاقات

کرکٹر حسن علی سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے ناظم رانا آصف جمیل خاں اور دیگر ایگزیکٹیو ممبرا ن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر، ٹیسٹ کرکٹر حسن علی سے جوہانسبرگ میں ملاقات کی۔ حسن علی پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ میں ٹیم کیساتھ ہیں۔ اس موقع پر حسن علی کو منہاج القرآن کی دُنیا بھر اور ساؤتھ افریقہ میں دین مبین کی ترویج واشاعت کے لئے کاوشوں اور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی بے مثال خدمات کے متعلق آگاہ کیا گیا، جسے حسن علی نے بے حد سراہا۔ انہوں نے شیخ الاسلام کی عالمی خدمات کو سراہتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کردار کو بہت پسند کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top