منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال کا 108 واں حلقہ درود و درس عرفان القرآن

منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام 108 واں حلقہ درود و درس عرفان القرآن 3 فروری 2019ء کو بعد از نماز مغرب گرے سٹریٹ جمعہ مسجد ڈربن میں منعقد ہوا، جس میں علاقائی تنظیمات کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی، پروگرام میں علامہ ایوب طفیل قادری، اشفاق احمد، عابد منیر، محمد ریحان، ڈاکٹر محمد شاہد، عمیر صابر، مشتاق احمد، ذاکر رفیق، حافظ نادر علی، ملک محمد اکرام، عمر سلطان، شیخ عباس، شیخ خالد، عبداللہ جان اور مجتبیٰ اسلام شبیر احمد نے کلیئر وڈ سے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، علامہ ایوب طفیل قادری صدر MQI ڈربن نے درود شریف پڑھا اور نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت معروف و مشہور ثنا خواں و قوالی شبیر احمد نے حا صل کی۔

پروگرام میں علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر منہاج القران نٹال ساوتھ افریقہ نے خطاب کرتے ہوئے سامعین کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ منہاج القرآن کے تحت حلقہ درود کے پروگرام میں شرکت کا مقصد اللہ کے پیارے حبیب مکرم سے اپنا رشتہ محبت درود شریف کے ذریعے پختہ کرنا ہے۔ اپنے مالک حقیقی سے حقیقی بندگی والا رشتہ قائم کرنے کی کوشش کرنے سے ہی بندہ دارین کی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں اس عظیم مصطفوی مشن میں سب مل کر درود و سلام کے پروگرام گھر گھر میں منعقد کر نے کی کوشش جاری رکھیں اور روزانہ درود سلام پڑھنے کی عادت بنائیں۔ اسلام کا پیغام امن اور عشق مصطفے کو ہر خاص وعام تک پہنچائیں۔ پروگرام کے اختتام پر درودو سلام پڑھا گیا اور دعا بھی ہوئی۔ اس کے بعد نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی اور مہمانان گرامی کو کھانا پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top