کرکٹر اظہر علی کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ

کرکٹر اظہر علی کی منہاج القرآن مرکز آمد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز اوپنر بیٹسمین کرکٹر اظہر علی نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ انہیں منہاج القرآن کے پپلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے دعوت دی تھی۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نظامت امور خارجہ، میڈیا آفس، منہاج ویمن لیگ کا آفس سمیت دیگر دفاتر کا وزٹ کیا اور خدمت قرآن و انسانیت کے حوالے سے عالمگیر کردار کی ادائیگی پر قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو سراہا۔ اظہر علی مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود میں بھی گئے اور وہاں کچھ وقت گزارا۔

اس سے پہلے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، حاجی محمد اسحق، عبد الحفیظ چوہدری نے پر تپاک استقبال کیا۔ ڈائریکٹر میڈیا نور اللہ صدیقی نے رہنماؤں کے ہمراہ قومی کرکٹ ہیرو اظہر علی کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا سیٹ اور گوشہ درود کا ماڈل تحفے میں دیا۔

مرکزی سیکرٹریٹ کے دورہ کے موقع پر اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز پوری دنیا میں قائم ہیں اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، یہ بات باعث مسرت ہے کہ منہاج القرآن کے پر امن پیغام کو دنیا بھر کی مسلم یوتھ بخوشی قبول کر رہی ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریروں اور تقریروں سے نئی نسل کو انتہا پسندانہ رجحانات سے بچانے میں مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ منہاج القرآن پاکستان میں اور پاکستان سے باہر بے مثال تنظیمی منصوبہ جات اور ویلفیئر پراجیکٹس چلا رہی ہے۔ انسانیت کی خدمت ہی اسلام کی اصل تعلیمات ہیں۔ رہنماؤں نے اظہر علی کو 19 فروری کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

گوشہ درود حاضری

کرکٹر اظہر علی کی منہاج القرآن مرکز آمد

نظامت امور خارجہ

کرکٹر اظہر علی کی منہاج القرآن مرکز آمد

کرکٹر اظہر علی کی منہاج القرآن مرکز آمد

میڈیا آفس

کرکٹر اظہر علی کی منہاج القرآن مرکز آمد

کرکٹر اظہر علی کی منہاج القرآن مرکز آمد

منہاج القرآن ویمن لیگ آفس

کرکٹر اظہر علی کی منہاج القرآن مرکز آمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top