ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے تنظیمی دورے پر روانہ

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن سپین، ڈنمارک، سویڈن، ناروے، فرانس، جرمنی جائینگے
منہاج القرآن یورپی ممالک کی تنظیمیں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب منعقد کررہی ہیں

لاہور (16 فروری 2019) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت کیلئے یورپ کے ایک ماہ کے تنظیمی دورہ پر روانہ ہو گئے۔ وہ سپین پہنچے ہیں۔ چیئرمین سپریم کونسل تنظیمی دورہ کے دوران سپین کے علاوہ ڈنمارک، سویڈن، ناروے، برطانیہ، فرانس، جرمنی جائینگے اور مذکورہ ممالک کے مختلف شہروں میں قرآن کانفرنسز سے خطاب کرینگے جن کا انعقاد منہاج القرآن یورپ کی تنظیم نے کیا ہے۔

منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین سپین میں 15 سے 17 فروری، ڈنمارک میں 17سے 22 فروری، ناروے میں 22 سے 24 فروری، یو کے میں 24 سے 26 فروری، فرانس میں 26 سے 2 مارچ اور جرمنی میں 4 مارچ تک قیام کرینگے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین اس دورہ کے دوران منہاج القرآن کی مرکزی تنظیموں کے علاوہ یوتھ لیگ، منہاج ویلفیئر اور منہاج سسٹرز کی تنظیمات سے ملاقات اور اسلامک سنٹرز کا دورہ کرینگے۔

سپین پہنچنے پر ایئرپورٹ پر مقامی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اس قائد اور اس تحریک سے وابستہ عہدیداران اور ذمہ داران قرآن کے راستے پر ہیں اور قرآن کے امن، محبت، رواداری اور بین الاقوامی بھائی چارے والے آفاقی پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچارہے ہیں۔

دریں اثناء صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 17 فروری کراچی میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں منعقدہ قرآن کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ اس کانفرنس میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد رضا باقری، ڈاکٹر فاروق ستار، انیق احمد، ڈاکٹر محمد احمد قادری، ڈاکٹر اختر بلوچ سمیت مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہونگے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کراچی میں تین روز قیام کرینگے اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام چلنے والے ویلفیئر پراجیکٹس کا دورہ اور مختلف وفوداور مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top